حیدرآباد۔27مئی(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے کانگریس صدر رگھو ویرا ریڈی
نے آج تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور آندھرا پردیش میں تلگو دیشم کو ذمہدارانہ
حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تلگو
دیشم پارٹی پر مرکز سے خصوصی
فنڈس کے حصول پر زور دیا۔ انہوں نے ان دونوں حکومتوں کو آپسی اختلافات سے
باز رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کو کسانوں کے قرضوں کو
فوری معاف کرنے پر بھی زور دیا۔